• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورفوک میں کار حادثہ پر ہینڈ گن لے کر نکلنے والا پولیس کی گولی سے ہلاک

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

انگلینڈ کی کاؤنٹی نورفوک میں کار حادثے پر ہینڈ گن لے کر نکلنے والے کو پولیس نے گولی مار دی۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی شب دو گاڑیوں کے حادثہ کے بعد ایک ڈرائیور گاڑی سے گن لے کر نکلا تو پولیس کو بلایا گیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کے قریب سے گولی مارنے سے مذکورہ شخص ہلاک گیا۔ واقعہ کے بعد لندن روڈ A11 کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نورفوک پولیس نے معاملہ انڈیپینڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ کے سپرد کر دیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل ڈیوڈ بکلی نے کہا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے کسی اور شخص کی تلاش نہیں اور گولی چلنے کے واقعہ کے سبب کمیونٹی کی تشویش سے آگاہ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید