آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جے یو آئی نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، غفور حیدری

جے یو آئی نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، غفور حیدری


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت کی باتوں سے تو ایسا لگ رہا ہے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتی ہی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ٹیم اپنی تجاویز اور ایجنڈا لے کر تو آئے کہ ان پر بات ہوسکتی ہے یا نہیں، ہمارا موقف تو بالکل واضح ہے۔

اس سے قبل ایک بیان میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک بار پھر اپوزیشن کی جماعتوں کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم کے استعفے کی بات ناممکن ہے، اپوزیشن بات نہیں کرے گی تو افراتفری ہوگی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنی رٹ تو قائم کرنی ہے، پھر ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید