• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا دشمن طاقتوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں ، فیاض الحسن چوہان

مولانا دشمن طاقتوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں ، فیاض الحسن چوہان


پنجاب کے وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ملک دشمن طاقتوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں، یہ تاثر غلط ہے مقتدر حلقے آزادی مارچ کو سپورٹ کررہےہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا بتائیں آزادی مارچ کے اخراجات کون ادا کررہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں دورہ بھارت کے دوران تحریک آزادی کشمیر کےبارے میں کیا کہا تھا۔

صوبائی وزیر نے فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے امریکی سفیر سے وزارت عظمی کن شرائط پر مانگی تھی، 2015 میں جان کیری کے طیارے میں افغانستان کیوں گئےتھے؟

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سیاسی و غیر سیاسی ادارے ایک پیج پر ہیں، مولانا کا دھرنا نہیں ہوگا، اگر انہوں نے امن وامان کو ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئےگا۔

تازہ ترین