آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍شوال المکرم 1441ھ6؍جون 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بابر بن عطا کا استعفا، معاملے میں نیا موڑ آگیا

وزیراعظم عمران خان کے سابق فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کے استعفے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ بابر بن عطا نے اپنے عہدے سے استعفا دیا نہیں بلکہ ان سے استعفا لیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو کے خلاف وزیراعظم ہاؤس کو خفیہ رپورٹ موصول ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق بابر بن عطا کے حوالے سے عمران خان کو چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے بھی خصوصی رپورٹ پیش کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق بابر بن عطا نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور وہ بے ضابطگیوں میں بھی ملوث پائے گئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے بابر بن عطا کو آفس بلاکر 12 گھنٹوں میں فوکل پرسن برائے انسداد پولیو کا عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں بابر بن عطا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفا دینے کا اعلان کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید