• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپک کا سفر،ہالینڈ سے قسمت آزمانے قومی ٹیم ایمسٹرڈیم روانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اولمپک گیمز رسائی رائونڈ میں ہالینڈ سے قسمت آزمانے کے لئے قومی ہاکی ٹیم ہفتے اور اتوار کی درمیان شب ایمسٹرڈیم روانہ ہوگئی ہے، ٹیم 26اور27اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف دو میچ کھیلے گی ،جو پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلا جائے گا،اس سے قبل22,23اکتوبر کو قومی ٹیم جرمنی میں اس کی قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچز میں ایکشن میں ہوگی، قومی ٹیم کے کپتان رضوان سنیئر نے کہا ہے کہ ہالینڈ کے خلاف میچز آسان نہیں ہیں،ہمیں اولمپک کے سفر کے لئے سخت چیلنج درپیش ہے، تر بیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہے، کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ دبائو کے بغیر آل آوٹ ہوکر کھیلیں، اس طرح کامیابی مل سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی غلطیوں کو درست کرانے کی کامیاب کوشش کی ہے، امید ہے کہ ہم اچھی پر فار منس دیں گے،قوم سے دعا کی اپیل ہے، کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ قوم کو مایوس نہ کریں، ہالینڈ جانے والی ٹیم میںرضوان سینئر کپتان کے علاوہ وقار (گول کیپر) ، امجد علی (گول کیپر) ، مبشر علی ، رضوان علی ، عماد بٹ (نائب کپتان) ، ابوبکر محمود ، معین شکیل ، تسور عباس ، اظفر یعقوب ، راشد محمود ، علی شان ، اعجاز احمد ، عمر بھٹہ ، ، رانا سہیل ، رانا وحید ، غضنفر علی ، حماد انجم ، عرفان سینئرشامل ہیں۔منیجر / ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید ہیں۔ کوچز میں وسیم احمد ، ظہیر احمد بابر ، اجمل خان لودھی اور سمیر حسین شامل ہیں۔ ندیم لودھی ویڈیو اینالسٹ اوراسد عباس ٹیم ڈاکٹر ہیں۔ آسٹریلوی جیسی ولسن ورک مین ٹرینر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
تازہ ترین