انسانی اسمگلروں سے نمٹنے کیلئے برطانیہ میں نئے قواعد نافذ ہوگئے، لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق غیرقانونی تارکین کو گرفتار کیے بغیر ان کے موبائل فون ضبط کیے جاسکیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام انسانی اسمگلروں کے خلاف انٹیلیجنس میں مدد دے گا۔
ادھر ہوم آفس کا کہنا ہے کہ سائٹ پر موبائل فون سے معلومات ڈاؤن لوڈ کرنے کی ٹیکنالوجی پہنچا دی گئی ہے۔
ریفیوج کونسل کے مطابق ضروری ہے کہ نئے اختیارات کا مناسب استعمال کیا جائے اور فیملی سے رابطے کیلئے موبائل فون ان کمزور افراد کیلئے لائف لائن ہیں۔