بگ بیش ٹی20 لیگ کے 24ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے برسبین ہیٹ کو 3 وکٹ سے مات دے دی۔
کوفس ہاربر میں کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 114 رنز بنائے۔
جیک ویلڈرمتھ نے 31 اور وبگین نے 24 رنز اسکور کیے جبکہ جوئیل ڈیوس، شان ایبٹ اور بین وارشوس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سڈنی سکسرز نے ہدف 18 اعشاریہ 4 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، اوپنر بابر اعظم 2 بناکر پویلین لوٹ گئے۔
جوئیل ڈیوس نے 35، ہیڈن کیئر نے 27 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میتھیو کونی مان اور اولی پیٹرسن نے 2، 2 وکٹ حاصل کیے۔