• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شہریار آفریدی آج تک رانا ثناء کیخلاف ویڈیو پیش نہ کرسکے، طلال چوہدری

شہریار آفریدی جھوٹی پریس کانفرنس کرنا چھوڑ دیں، طلال چودھری 

لاہور( نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی جھوٹی پریس کانفرنس کرنا چھوڑ دیں کیونکہ وہ آج تک رانا ثناء کیخلاف ویڈیو پیش نہ کرسکے۔

آپ نے جان اللّٰہ کو دینی ہے،گواہوں کی جان کو خطرہ خود حکومت سے ہے کیونکہ وہ جھوٹی گواہی دینے کو تیار نہیں ہیں ۔

115 دن گزرنے کے بعد رانا ثناءاللّٰہ پر الزام 21 کلو ہیروئن سے 4 کرکے پلاٹ اور آمدن کے اثاثوں تک آپہنچا ہے، شہریار آفریدی آج بھی رانا ثناءاللّٰہ کے خلاف ثبوتوں والی ویڈیو نہیں پیش کر سکے ۔ 

انہوں نے کہا کہ شہریار آفریدی واٹس اپ پہ پہلے جج تبدیل اور اب کوئی بھی جج آپ کے جھوٹے مقدمے کا جج بننے کو تیار نہیں ،دودرجن گواہان میں سے ایک بھی گواہ آج تک عدالت میں پیش نہیں ہو سکا۔ رانا ثناءاللّٰہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خود مطالبہ کررہی ہے کہ جھوٹے مقدمے کا روزانہ بنیاد پر ٹرائل کیاجائے۔

مسلم لیگ کا مطالبہ ہے کہ اے این ایف کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل ہونا چاہے جو رانا ثناءااللّٰہ کے خلاف آج تک ایک بھی ثبوت نہیں پیش کر سکا۔

 اس بھونڈے اورمضحکہ خیز الزام پر ہی جھوٹے وزیراور اے این ایف کے تفتیشی کو مستعفی ہوجانا چاہئے ۔

تازہ ترین