• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی ڈی میں جونیئر عہدوں پر بھرتیوں کی انکوائری کا حکم ،کمیٹی قائم

اسلام آ باد ( را نا غلام قادر، نیوز رپورٹر) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے پی آئی ڈی میں حا لیہ بھرتیوں کے معاملہ کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے، وزیر اعظم کی پر یس سیکر ٹری مس شا ہیرہ شاہد اور ایم ڈی اے پی پی طارق محمود پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہےجو 10 دن میں اپنی رپورٹ پیش کریگی، پی آئی ڈی میں حال ہی میں چار افراد بھرتی کئے گئے ہیں جن میں ٹی پی او حامد نواز ، ڈی آر قاسم اعجاز ، چوکیدار محمد دا نیال اور ڈی آر اے محمد مسعود شامل ہیں، انکوائری کے آفس آرڈر میں کہا گیا ہے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اسکے علاوہ بھی بھرتیاں کی گئی ہیں جن کی تحقیقات کی جا ئے، انکوا ئری کمیٹی کی تین نکاتی ٹی او آرز میں پہلانکتہ یہ کہ بھرتی کا ریکارڈ چیک کیا جا ئے جو با د ی النظر میں پا لیسی اور قواعد کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہوئے کی گئی ہیں، دوسرا یہ کہ بھر تیوں کی تحقیقات کی جا ئے اور قانونی حیثیت کا تعین کیا جا ئے ، تیسرا نکتہ یہ کہ ذمہ داری کا تعین کیا جا ئے کہ یہ بھرتیاں یا تقرریاں کس نے کی ہیں ۔

تازہ ترین