• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی اہلکار نے رقص کے ذریعے ٹریفک کنٹرول کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کنٹرول کرنا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینا ہے لیکن اگر یہی کام منفرد انداز میں کیا جائے تو ناصرف ٹریفک وارڈن خود اپنی ڈیوٹی کو انجوائے کرسکتے ہیں بلکہ عوام کا بھرپور تعاون بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

ٹریفک کنٹرول کرنے کا منفرد انداز


یہ دلچسپ پرفارمنس تھائی لینڈ میں اس وقت دیکھی گئی جب ایک ایونٹ کے دوران ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار ڈانس کرتے ہوئے ٹریفک کنٹرول کررہا تھا۔

پولیس اہلکار کی اِس ڈانس پرفارمنس سے دیکھنے والے بھی خُوب لُطف اندوز ہوئے اور ٹریفک کنٹرول کرنے کے اِس انداز کو بےحد سراہا۔

تازہ ترین