آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آزادی مارچ کے لیے جامع پلان بنایا گیا ہے، جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے پارٹی قائد میاں نواز شریف کی ہدایت کے مطابق جامع پلان بنایا گیا ہے۔

شیخوپورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی اور اس حوالے سے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اقتدار میں آ کر داخلی اور خارجہ پالیسی کا تعین کیا، سی پیک منصوبوں پر کام کر کے معاشی نظام کو استحکام بخشا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ملک کو درست سمت لے کر چلے تھے۔

قومی خبریں سے مزید