• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی تصادم کے اثرات خطے تک محدود نہیں رہیں گے، محمد غالب

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے بھارت پر ایسا کوئی سفارتی اور معاشی دبائو نہیں کہ وہ مسئلہ کے حل کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے ۔موجودہ حالات میں کوئی ملک بھی مداخلت کرنے کے لیے تیار نہیں، انہوں نے کہا ان کہ ان حالات میں اقوام متحدہ اور عالمی امن کے علمبردار پاکستان کو یہ مینڈیٹ دے رہے ہیں کہ پاکستان خود بھارت کے ساتھ ڈیل کرے اور پاکستان کے پاس جو بھی آپشن ہے اس کے مطابق اپنی پالیسی لائحہ عمل اختیار ہے اب آخری آپشن اور حالات جنگ کی طرف جارہے ہیں۔ نریندر مودی بھی یہی دھمکیاں دے رہا ہے۔ محمد غالب نے کہا کہ کیا دنیا اس دن کا انتظار کر رہی ہے کہ دونوں ایٹمی قوتوں کے درمیان فوجی تصادم کے اثرات صرف اس خطے تک محدود رہیں گے۔ عالمی امن کے علمبرداروں کو جرأت نہیں ہورہی کہ وہ مداخلت کریں اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے کوئی موثر اور مثبت کردار ادا کریں۔
تازہ ترین