کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ( ن ) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہاہے کہ کراچی سے مسلم لیگ ن کا بڑا کارواں 27 اکتوبر کومسلم لیگ ہاوس کار ساز سے روانہ ہوگا،31اکتوبر کو اسلام آباد ضرور پہنچیں گے اور خالی ہاتھ نہیں آئیں گے بلکہ اس سلیکٹڈ حکومت کا استعفیٰ لیکر آئیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں امن سے احتجاج کرنے دیا جائے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، 22کروڑ عوام ہمارے ایمپائر ہیں ہم کسی سے نہیں ڈرتے ہیں، جمہوری قوتیں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مسلم لیگ ہائوس کارساز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ن لیگ کے رہنما اسد عثمانی، طارق چوہدری، امان اللہ، خواجہ سلمان، خرم بھٹی، نثار شاہ، راجہ انصاری،شہباز شیخ خالد شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔