• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن سکندرآباد میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2؍افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن سکندر آباد میں  فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسکی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت24سالہ رحمٰن ولد محمد رحمٰن کے نام سے ہوئی، زخمی نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کیساتھ کرکٹ کھیلنے جا رہا تھا کہ مقرم نامی شخص اپنے بھائی اور بیٹے کیساتھ آیا اور ہم پر فائرنگ کر دی، پولیس نے بتایا کہ بعد ازاں ملزم مقرم ولد اورنگزیب بھی جناح اسپتال پہنچ گیا اوربتایا کہ اسے بھی گولی ماری گئی ہے تاہم جب اسکی پٹی کھولی گئی تو گولی کی بجائے زخم کا نشان تھا، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
تازہ ترین