• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رانچی ٹیسٹ، روہت شرما کی ڈبل سنچری، بھارت کے497 رنز

رانچی (ایجنسیاں) جنوبی افریقا بھارت میں تیسرا ٹیسٹ کھیل رہا ہے اور کہانی پہلے 2 ٹیسٹ کے مطابق ہی شروع ہوئی ہے اس طرح پروٹیز کچھ بھی نہ بدل سکے اور کھیل کے 2 دن بعد ہی شکست کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں ۔

رانچی ٹیسٹ، روہت شرما کی ڈبل سنچری، بھارت کے497 رنز


بھارت نے آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں9 وکٹوں کے نقصان پر497 رنز پر ڈکلیئر کردی ۔ جواب میں جنوبی افریقا کے دونوں اوپنرز 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ڈین ایلگر صفر اور کوائنٹن ڈی کاک4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ اتوار کو دوسرے روز بھارت کیلئے روہت شرما اور رہانے نےچوتھی وکٹ کیلئے267 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔ رہانے 115رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے۔ روہت شرما نے 212رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔ جنوبی افریقا کو بھارت کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 488 رنز درکار ہیں۔

تازہ ترین