آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍شوال المکرم 1441ھ6؍جون 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اب کسی پارٹی کی عمر پی پی،ن لیگ جتنی لمبی نہیں ہو گی،حسن نثار

کراچی(جنگ نیوز)سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پہلے لیاری سے، پھر لاڑکانہ سے گئی اب کام سے جائے گی،اب کسی سیاسی پارٹی کی عمر پیپلز پارٹی اور ن لیگ جتنی لمبی نہیں ہو گی،جن لیڈروں کے دروازے بند ہوں کارکن ٹھڈے مار کر انہیں رخصت کریں،ڈینگی کا خاتمہ اب سردی ہی کرے گی پنجاب حکومت سے کچھ نہیں ہوگا۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان شجیعہ نیازی سے گفتگو کررہے تھے۔ لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ کئی سال سے میں پیپلز پارٹی کو مرحومہ ومغفورہ کہتا چلا آرہا ہوں، اہم ترین حلقے کھونے کے بعد بلاول کو حقیقت پسندانہ سوچ اپنانی چاہئے۔نفیسہ شاہ سے جیالے کا سوال کہ آپ کے دروازے ہمارے لئے بند کیوں؟ پر حسن نثار نے کہا کہ کارکنوں سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ دو ٹکے کی نوکری یا ٹھیکوں کیلئے کارکن اپنی عزتوں کے سودے نہ کریں، نفیسہ شاہ کا دروازہ بند ہے تو کارکن اس پر اپنے دروازے بند کردیں۔

اہم خبریں سے مزید