• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی، دلہااور ساتھی کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شادی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دلہااوراس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ سول لائن کواے ایس آئی وقاراحمد نے بتایاکہ دوران گشت وپڑتال 15پر کال موصول ہوئی جس پر گلستان کالونیپہنچے جہاں گلی شارع عام میں عمیر علی اپنی شادی کی تقریب پرنزاکت علی کے ہمراہ بلند آواز میں سائونڈ سسٹم پر گانے چلا رہاتھا پولیس پارٹی کو دیکھ کر عمیر علی موقع سےفرار ہو گیا جبکہ نزاکت علی کو قابو کر لیا اور موقع سے 2سائونڈ سسٹم ڈبے، سائونڈ مکسر، لیپ ٹاپ اور3کیبل برآمدہوئے۔
تازہ ترین