• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں خاتون سمیت4افراد اغوا ،جعلسازی پرمقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)مختلف واقعات میں تین افراد کو اغوا کر لیا گیا ۔ریاض حسین نے مظفرآباد پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا وقاص دوائی لینے گیا تھا پھر واپس نہیں آیا۔ اسے نامعلوم شخص نے اغوا کر لیا ۔ دریں اثنا عبدالغفار نے دہلی گیٹ پولیس کو درخواست دی کہ دو نامعلوم افراد نے اس کے ساتھی طالب علم عبداللہ کو اغوا کر لیا۔ اللہ رکھا نے مخدوم رشید پولیس کو درخواست دی کہ منظور احمد اور مقبول وغیرہ نے اسے اغوا کر لیا اور تشدد کرکے اسے زخمی کردیا۔ ملزمان نے اسے دو گھنٹے محبوس رکھا اور نو کسی کے قریب پھینک گئے۔تھا نہ نیوملتان پولیس نے خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں غلام فرید اور مسکان وغیرہ4افرا د کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ممتاز آباد پولیس نےبچی کو ہراساں کرنے کے الزام میں شہزادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سیتل ماڑی پولیس نے اونچی آواز میں ڈیک چلا نے پرمرید حسین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تھا نہ نیوملتان پولیس نےجعلسازی اور دھوکہ دہی پر دانیال کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھا نہ مخدوم رشید پولیس نے ناقص سکیورٹی انتظامات پر2دکانداروں کاشف اور عبدالرحمٰن کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔ تھا نہ مظفر آباد پولیس نےبوگس چیک دینےپر عنصر ، تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے فرخ اقبال کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
تازہ ترین