• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں 13 سو سال پرانا قدیم مندر دریافت

سوات کے ضلع بریکوٹ میں13سوسال پرانا قدیم مندر دریافت کیا گیا ہے، اطالوی ماہرین مندر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدمات کر رہے ہیں۔

سوات میں 13 سو سال پرانا قدیم مندر دریافت


وادی سوات سیکڑوں سال قدیم تہذیبوں کی امین وادی ہے، جہاں 2 سو سے زیادہ مقامات پر پرانے آثار موجودہیں، قدیم بازیرہ شہر میں اطالوی ماہرین نے 13 سو سال قدیم ترک شاہی دور کا مندر دریافت کرلیا ہے۔

اطالوی ماہرین کا کہنا ہے کہ 7سو تیس عیسویں میں اس مندر کی تعمیر ہوئی تھی، اس کو ترک شاہی مندر قرار دیا گیا ہے، یہ ڈھائی ہزار سال قبل تعمیر ہو نے والے بازیرہ شہر کا تسلسل ہےاور یہ آخری دور تھا جس کے بعد اسلامک دور کا آغاز ہوا۔

سیکڑوں سال پرانے قدیم آثارسوات میں عظمت رفتہ کے یاد گار ہیں، ہرسال آثار قدیمہ کے ماہرین اورغیرملکی طلبہ ان آثار پر تحقیق کے لیے سوات پہنچتے ہیں۔

اطالوی ماہرین کا کہنا ہےکہ سب ڈویژن بریکوٹ تاریخی لحاظ سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے، گزشتہ دنوں بارہ سو سال پرانا یہ مندر دریافت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق کا مقصد تاریخی بازیرہ شہرکے مختلف ادوار کو دیکھنا ہے اور یہ معلوم کرنا ہے کہ بازیرہ شہر کے معا شی حالات کیسے تھے۔

ایک ماہر کا کہنا ہے کہ میں پی ایچ ڈی اسکالر ہوں اور میرا تعلق اٹلی سے ہے، میں بریکوٹ کے بدھسٹ کلچر کا مطالعہ کررہا ہوں۔

اطالوی ماہرین نے بتایا کہ یہاں پرساتویں صدی عیسویں کشان دور کے آثار موجود ہیں۔ 7 سو تیس عیسویں میں تعمیر ہو نے والے اس مندر کی لمبائی21میٹر ہےاور یہ آج بھی اپنی اصل شکل میں موجود ہے۔

تازہ ترین