• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں چار روزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز

کراچی میں چار روزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شرکت کی، جیو اور جنگ گروپ کانفرس کا میڈیا پارٹنر ہے۔

 آرٹس کونسل کراچی میں 18ویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک کے بعد قومی ترانہ بجا کر کیا گیا، تقریب میں عالمی اردو کانفرنس پر بنائی گئی شو ریل پیش کی گئی۔

عالمی اردو کانفرنس میں طلبہ اور عوام نے شرکت کی، تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ اور کرسمس کا کیک  بھی کاٹا گیا، صدر آرٹس کونسل نے خطبہ استقبالیہ اور ادیب ناصر عباس نیئر نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔

صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  عالمی اردو کانفرنس کو جشن پاکستان کا نام دیا ہے، پاکستان کے محسنوں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

محمد احمد شاہ نے کہا کہ پہلی عالمی اردو کانفرنس کے لیے پیسے نہیں تھے، پورے شہر نے مل کر سب سے بڑی اردو کانفرنس کی بنیاد ڈالی، کلچر، لٹریچر اور فنون کی طاقت بندوق سے زیادہ ہے، پوری دنیا سے آنے والے ادیب کانفرنس کا حصہ بنتے ہیں، قائداعظم کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں پاکستان دیا۔

قومی خبریں سے مزید