• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے بنانے ہیں تو زمینی حقائق کو مدِنظر رکھ کر بنائے جائیں، مولانا فضل الرحمان

فوٹو/ فیس بک
فوٹو/ فیس بک 

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتظامی بنیاد پر زمین ہموار کیے بغیر صوبے بنانے کی سوچ غلط ہے۔ اگر صوبے بنانے ہیں تو زمینی حقائق کو مدِنظر رکھ کر بنائے جائیں۔

 رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکرات پر آمادگی کو مثبت قدم قرار دیا۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ پاکستان میں صدارتی نظام ناکام ہو چکا ہے۔ ادارے آئینی حدود میں کام کریں تو اسے خوش آئند کہیں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن قانون پر نہ وفاق اور نہ صوبوں میں عملدرآمد ہو رہا ہے، پاکستان میں صدارتی نظام ناکام ہو چکا ہے، اگر الیکشن میرٹ پر ہوتے تو مہنگائی اور استحصالی نظام نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار اور حق کے لیے احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔

قومی خبریں سے مزید