• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم اسٹار وارز کا نیا ٹیزر جاری

ہالی ووڈ فلم اسٹار وارز کا نیا ٹیزر جاری


سائنس فکشن فلم سیریز ’اسٹار وارز‘ فلم کے نویں سیکویل، دی رائز آف اسکائی واکر کی ریلیز میں صرف 2 ماہ باقی ہیں، جس کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جبکہ فائنل ٹریلر آج ریلیز کیا جائے گا۔

اسٹار وار سیریز کی پہلی فلم ’دی فورس اویکن 2015ء میں ریلیز کی گئی جبکہ دوسری فلم ’دی لاسٹ جڈائے‘ 2017  میں ریلیز کی ہوئی تھی۔

’دی رائز آف اسکائی واکر‘میں ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، جان بوئیگا، آسکر ایساک، لپیتا نیونگ اور کیلی میری ترن سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے جبکہ ولن، پال پٹائین کی واپسی بھی دکھائی گئی ہے۔

واضح رہے اسٹار وارز سیریز کی تیسری اور آخری فلم ’دی رائز آف اسکائی واکر‘ کو رواں برس20 دسمبر تک ریلیز کیا جائیگا۔

تازہ ترین