• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں گھر مزدوروں کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، مزدور رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مزدور رہنمائوں کا کہنا ہے کہ سندھ کی طرح پورے ملک میں گھر مزدوروں کے لیے قانون پاس اور اس کے اطلاق کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، پاکستان کے ایک کڑور 20لاکھ سے زائد گھر مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ انہیں بھی سماجی تحفظ ، پنشن اور لیبر قوانین کے تحت حقوق دیئے جائیں،’’ انٹر نیشنل ہوم بیسڈ ورکرز ڈے‘‘ کے موقع پر’’ ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن‘‘ کے زیراہتمام فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت فیڈریشن کی جنرل سیکرٹری زہرا خان کر رہی تھیں، ریلی سے خطاب کرنے والوں میں سائرہ فیروز،ناصر منصور،زاہدہ مختار، حبیب الدین جنیدی، رقیہ محمد حنیف ،شبنم عظیم اور میمو نہ شامل تھیں، ریلی کے اختتام پر مطالبہ کیا گیا کہ سندھ حکومت ہوم بیسڈ ورکرز ایکٹ کے اصول و ضابط کاجلد از جلد نوٹیفیکشن جاری اور اس پر عمل درآمد کرے، پاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی گھر مزدور ورکرزکو تسلیم کیا جائےاور ان مزدوروں کی کم از کم اجرت کا تعین کیا جائے۔
تازہ ترین