• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بار ایسوسی ایشن میں ایئرکوالٹی اینڈ کنٹرول ڈیسک کاافتتاح

لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس سردار شمیم احمد خان نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں بارعہدیداران کے ہمرا ہ فیتاکاٹ کرائیر کوالٹی اور کنٹرول ڈیسک کا افتتاح کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے ڈیسک پر بیٹھ کر معلومات لیں، اس موقع پر چیف جسٹس کے ہمراہ رجسٹرار ہائیکورٹ عبدالستار اور سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جمیل بلوچ ،صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چوہدری،سیکرٹری ہائیکورٹ بار فیاض رانجھا، نائب صدر کبیر چوہدری بھی موجود تھے۔ چیئرمین ماحولیاتی کمیٹی ہائیکورٹ بار اشفاق احمد کھرل نے ائیر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جتنے دن ڈیسک رہے گا،ائیر کوالٹی اینڈ سموگ سے آگاہی کیلئے 21 سے 25 اکتوبر تک ڈیسک لگایا گیا ہے، ڈیسک پرآنیوالے وکلاءاور شہریوں کو سموگ سے بچائوکیلئے معلومات فراہم کریں گے،سموگ سے آگاہی ڈیسک سموگ کے حوالے سے ڈاکیومنٹری بھی دکھائیں گے، سموگ سے بچنے کے لیے ماسک بھی فراہم کرینگے۔ ڈی جی انوائرمنٹ تنویر وڑائچ نے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیسک قائم کرکے ہمارے محکمہ کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے،صوبے بھر میں سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں،اس حوالے سے صوبہ بھر میں 12 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کریں گی،عملے کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں،صوبے بھر میں دھوئیں کا سبب بننے والے بھٹوں اور فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین