آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عمران خان کی جسٹن ٹروڈو کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا کے عام انتخابات میں کامیابی پر جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔ 

جسٹن ٹروڈو کی لبر پارٹی کینیڈا کے عام انتخابات 2019 میں ایک مرتبہ پھر سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔ 

جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے حالیہ انتخابات میں 157 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ ان کی حریف کنزرویٹو پارٹی نے 121 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ 

اس کامیابی پر وزیراعظم عمران خان نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ 

خیال رہے کہ 338 سیٹوں پر مشتمل کینیڈا کے ہاؤس آف کامنز میں اکثریت حاصل کرنے لیے کسی بھی جماعت کو 170 نشستیں حاصل کرنی ہوتی ہیں۔ 

موجودہ انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی جیتی گئی نشستوں کی تعداد 157 ہے جس سے واضح ہے کہ انہیں اکثریت حاصل کرنے کے لیے دوسری جماعت کے ساتھ اتحاد کی ضروت ہے۔ 

یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ گزشتہ انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے 95 نشتوں پر کامیابی حاصل کی تھی تاہم اس کے نمائندے 121 نشستوں پر کامیاب ہوگئے۔ 

اس مرتبہ جسٹن ٹروڈو کی کامیاب نشتوں کی تعداد 157 ہے جبکہ گزشتہ انتخابات میں یہ 177 نشتوں پر کامیاب ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید