آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ماہرہ اور فہد کی جوڑی سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار

ماہرہ اور فہد کی جوڑی سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار


پاکستان فلم انڈسٹری کے موجودہ عہد کے 2 بڑے اور نامور اداکار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان ایک ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

دونوں اسٹارز کے وہ مداح جو مدت سے انہیں ایک ساتھ فلم میں کام کرتے ہوئے دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں، ان کا یہ خواب سچ ہونے والا ہے۔

فلم ساز نبیل قریشی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان سے سوال کیا کہ کیا وہ دونوں ان کی نئی فلم’قائد اعظم زندہ باد‘ میں ساتھ کام کریں گے؟

ماہرہ اور فہد کی جوڑی سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار
ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ پہلی مرتبہ ایک ساتھ سلور اسکرین پر نظر آئیں گے۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں ماہرہ خان نے مثبت جواب دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسے فہد مصطفیٰ نے ویڈیو میں میرے سوال کا جواب کبھی نہیں دیا۔

دوسری جانب سینئر انٹرٹینمنٹ رپورٹر ہارون رشید نے بھی نبیل قریشی کی فلم کی تعریف کی جو دونوں ورسٹائل اسٹارز کو ایک اسکرین پر لانے کا سبب بنی۔

اپنی اس فلم قائد اعظم زندہ باد کے بارے میں ایک انٹرویو کے دوران نبیل قریشی نے تقصدیق کی تھی کہ یہ فلم سال 2020 میں ریلیز ہوگی جس میں فہد مصطفیٰ ایک پولیس افسر کا کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

فلم والا پکچرز کے بینرز تلے اس فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی اور فضا علی مرزا ہیں جو ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہوگی جسے عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ دونوں اسٹارز کی ایک ساتھ مرکزی کردار میں پہلی فلم ہوگی۔ 

اس سے قبل فہد مصطفیٰ کی فلم ایکٹر ان لا میں ماہرہ خان بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید