کراچی میں تجاوزات کےخلاف آپریشن کےدوران ناکارہ رکشے اورگاڑیوں کو مشینری سے تباہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کےایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے پٹیل پاڑا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر کھڑے ناکارہ رکشے اور گاڑیوں کو مشینری سے تباہ کردیا۔
گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں تجاوزات کے حوالے سے سماعت کے دوران عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر ، کے ایم سی اور دیگر اداروں کو فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے فوری خاتمے کا حکم دیا تھا۔