• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع جنوبی اور ضلع وسطی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے ضلع جنوبی اور ضلع وسطی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران مختلف سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم بڑی تعداد میں پتھارے، کیبن، فوڈ اسٹالزکو ہٹا دیا جبکہ دکانوں کے آگے بنائے گئے چبوترے، دیواریں اور سن شیڈز کو بھی مسمار کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلاتخصیص شہر کے چھ اضلاع میں انسداد تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں اردو بازار اور برنس روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تمام ٹھیلے، پتھارے،کیبنز، کھانے پینے کے اسٹالز، ریڑھیاں، تخت، کرسیاں، میزیں،پنجرے اور گنے کی مشین ضبط کرلی گئی، یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار صدیقی نے علاقہ پولیس اور اسٹاف اینٹی انکروچمنٹ کے ہمراہ کی جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں یو کے اسکوائر فیڈرل بی ایریا میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران دکانوں کے آگے بنائے گئے چبوترے، دیواریں، جالیاں، سن شیڈز بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیئے گئے جبکہ بلاک 16میں موٹر سائیکل مارکیٹ میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں ڈائریکٹر سینٹرل منہاج الحق،ڈپٹی ڈائریکٹر سید مشتاق علی،منظر مہدی نے علاقہ پولیس کی موجودگی میں اینٹی انکروچمنٹ اسٹاف کے ہمراہ حصہ لیا۔

تازہ ترین