• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے عام انتخابات میں پاکستانی اور مسلم کمیونٹیز کی مؤثر شرکت

ٹورنٹو (عظیم ایم میاں) کینیڈاکے عام انتخابات میں پاکستانی اور مسلم کمیونٹیز نے موثر شرکت کی ،کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے21اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات میں اپنی عوامی مقبولیت میں کمی اور نئی پارلیمنٹ میں تقریباً 20 نشستوں کی کمی اور نقصان کے باوجود نئی حکومت بنانے اور دوسری ٹرم کے لئے وزیراعظم بننے کی اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا حالانکہ لبرل پارٹی کی سب سے بڑی سیاسی مخالف کنزرویٹو پارٹی نئی پارلیمنٹ میں 27 مزید نشستوں کا اضافہ اور لبرل پارٹی سے زیادہ کل ووٹ حاصل کر کے بھی اقتدار سے محروم رہی۔ 338اراکین پر مشتمل کینیڈین پارلیمنٹ میں انتخابات سے قبل لبرل پارٹی کو 177اور کنزرویٹو پارٹی کو 95 نشستیں حاصل تھیں جب کہ نئی منتخب پارلیمنٹ میں لبرل پارٹی کو 157اور کنزرویٹو پارٹی کو 121نشستیں حاصل ہوئی ہیں اور جسٹن ٹروڈ کو کسی دوسری پارلیمانی پارٹی کی حمایت حاصل کر کے نئی مخلوط حکومت بنانا ہو گی۔ تازہ الیکشن کے نتیجے میں کینیڈا کے صوبہ کیوبک کی علیحدگی کی حامی پارٹی کو نشستوں میں بھی 10 سے بڑھ کر 32 نشستیں حاصل ہوئی ہیں جب کہ سکھ نژاد جگ میت سنگھ کی قیادت میں سرگرم نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے 24 اور گرین پارٹی نے صرف3 سیٹیں حاصل کی ہیں۔
تازہ ترین