• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل حل نہ ہوئے تو 29اور 30 اکتوبر کو ہڑتال کرینگے، انجمن تاجران

راولپنڈی ( جنگ نیوز) مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک ارشد اعوان نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے تاجروں کو بھیجے گئے نوٹسز سے کاروبار تباہ ہو گیا ہے ۔ تاجروں نے بجلی کے بلوں میں اضافے اور ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹسز سے تنگ آ کر دکانیں بند کر دی ہیں ۔ مسائل حل نہ ہونےپر 29 اور 30 اکتوبر کو شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے۔ راولپنڈی چیمبر حکومت اور ایف بی آر سے معاملہ کو سلجھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔راولپنڈی انجمن تاجران کے صدر ملک ارشد اعوان ، شیخ صداقت ، بشارت عباسی ، ملک ساجد ، ملک ارشد، صنوبر گل، شیخ پرویز، شمعون کیانی ،عبدالرحمان سہالوی ،معظم مغل، طارق شاہ دیگر نے راولپنڈی چمبر کے گروپ لیڈر سہیل الطاف ، صدر چمیبر ملک صبور ، چیئرمین مینجمنٹ بورڈ نجم ریحان سے ملاقات کی جس میں راولپنڈی چمبر کے نمائندوں کا کہنا تھاکہ ہم تاجروں اور حکومت کے درمیان کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
تازہ ترین