• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اور کچرا علیحدہ علیحدہ اٹھانے کی مہم کا آغاز

پشاور (خصوصی نامہ نگار) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے تجرباتی بنیادوں پر یونین کونسل گلبہار کے گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اور کچرے کو علیحدہ علیحدہ تھیلوں میں اٹھانے کی مہم کا آغاز کر دیا ، علیحدہ علیحدہ تھیلوں میں ڈالنے کے لئے مکینوں کو راغب کیا جارہا ہے جس کے لئے آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے ڈبلیو ایس ایس پی آگاہی موبائل یونٹ اور آئوٹ ریچ ٹیم گھر گھر اور محلے محلے جاکر نہ صرف کوڑا کرکٹ اور کچرے کی درجہ بندی بلکہ پانی وصفائی کی اہمیت سے متعلق پیغام عام کر رہے ہیں۔ مہم کے پہلے روز گلبہار کے مختلف گلی محلوں اور سکولوںمیں پانچ سو سے زائد قابل تحلیل تھیلے تقسیم کئے گئے،زونل منیجر، عملہ صفائی وکسٹمر کیئر نے تھیلے تقسیم کئے اور آئوٹ ریچ ٹیم کے ذریعے آگاہی پیغام عام کیا گیا۔ چند روز قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ظفرعلی شاہ نے زون بی کو گلبہار یونین کونسل میں تجرباتی بنیادوں پر کوڑا کرکٹ کی درجہ بندی اور گھر گھر سے گندگی اٹھانے کی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔
تازہ ترین