• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے زیادہ اون رکھنے کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والا آسٹریلوی بھیڑ مرگیا۔

سب سے زیادہ اون رکھنے والا بھیڑ مرگیا


2015 میں آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا سے ملنے والے اس بھیڑ کو جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

عام بھیڑ سے پانچ گنا زیادہ جسامت والے اس بھیڑ پر سے کئی برس کی مدت سے جمع اون اتارنے کے لیے اون تراشی کے قومی چیمپیئن کی خدمات حاصل کی گئیں  تھیں ۔

مرینو سے اتاری جانے والی اون کا وزن تقریباً 41 کلوگرام تھا جو کسی بھی بھیڑ سے ایک ہی نشست میں اترنے والی سب سے زیادہ اون تھی۔

مرینو کی گنیز بُک میں جگہ بنانے کی وجہ ان کے جسم پر کئی مدت سے جمع اون بنا۔


مرینو پر سے تراشی گئی اون کینبرا کے نیشنل میوزم کو عطیہ کردی گئی تھی جبکہ مرینو کو ساؤتھ ویلز منتقل کردیا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے ایک نامور جانور کے فلاح و بہبود ادارے نے اپنی فیس بک پوسٹ پر بتایا کہ مرینو کی موت واقع ہوگئی ہے۔

ادارے کی شریک بانی کیٹ لیوک نے مرینو کی موت پر بتایا کہ مرینو مرنے سے پہلے بلکل صحتمند تھا ، وہ طبعی موت مرا ہے۔

لیوک نے بتایا کہ مرینو اپنی دوستانہ طبعیت کی وجہ سے سب کا پسندیدہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مرینو کی عمر 10 سال تھی۔ عام طور پر بھیڑوں کی عمر 10 سے 12 سال ہوتی ہے ۔

تازہ ترین