• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی کاونٹی ایسیکس میں بلغاریہ سے آنے والی ٹرالر کے کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

برطانیہ، کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد


برطانوی میڈیا کے مطابق ان افراد کے قتل کے شبہے میں شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لگتا ہے کہ بلغاریہ سے کنٹینر لانے والا ٹرالر 19 اکتوبر کو برطانیہ میں داخل ہوا تھا، جبکہ پولیس مبینہ قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے تاہم اس میں وقت لگ سکتا ہے۔

تازہ ترین