• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کا کینسر اتھارٹی بنانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو کینسر اتھارٹی بنانے کا حکم جاری کرتے ہوئے جناح اسپتال کے لیے فوری طور پر اسپیشل فنڈ ریلیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

گٹکے، ماوے، مین پوری جیسی اشیاء پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل صحت نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔

ڈائریکٹر جنرل صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 5 سال میں ایک لاکھ 76 ہزارسے زائد افراد کینسرکا شکار ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جناح اسپتال نے سندھ حکومت سے فوری طور پر 600 ملین روپے گرانٹ مانگ لی ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے کینسر اتھارٹی بنانے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ اس میں جناح اسپتال اور ایس آئی یو ٹی کے ماہر ڈاکٹرز کو شامل کیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ گٹکے پر پابندی سے متعلق فوری قانون سازی کی جائے۔

تازہ ترین