چین میں پُش اَپس کرنے والا جدید ترین روبوٹ متعارف کروا دیا گیا۔
چین کے صوبے Zhejiang کے شہر Hangzhou کی یونیورسٹی کے انجینئرز کا تیار کردہ Jueying نامی یہ چار ٹانگوں والا روبوٹ اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف دشوار گزار اور تنگ راستوں پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ پُش اَپس لگانے میں بھی ماہر ہے۔
حال ہی میں کیے گئے ایک تجربے میں اس روبوٹ کو تنگ راستوں سے گزرتے اور پُش اَپس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ اپنا ٹاسک کامیابی سے مکمل کر کے اس روبوٹ نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔