• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع میسر ہیں،صدر مملکت

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع میسر ہیں، صدر مملکت


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےلیے بہترین مواقع میسر ہیں۔

صدر مملکت نےان خیالات کا اظہار ٹوکیو میں جاپان پاکستان بزنس کمیٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہر انے سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر معروف جاپانی بزنس کارپوریشنز کے نمائندے بھی شریک ہوئے، صدر مملکت نے معاشی مسائل پر قابو پانے کےلیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے، آپ لوگوں کا پاکستان کی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے جاپان میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان جاپان کے ساتھ متوازن اور جامع تعاون کا خواہاں ہے۔

تازہ ترین