• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اے ایس ایف اہلکاروں کے مسافروں پر تشددکا نوٹس

اے ایس ایف اہلکاروں کے مسافروں پر تشددکا نوٹس


اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان نے مسافروں کیساتھ بدسلوکی اور تشدد کا سخت نوٹس لے لیا اور واقعہ کی کورٹ آف انکوائری کا فیصلہ کیا انکوائری ٹیم تین ممبران پر مشتمل ہو گی جس کے سربراہ برگیڈئیر رینک کے افسر ہو نگے جبکہ ایک رکن ایوی ایشن ڈویژن سے ہو گا جبکہ دوسرا رکن ایئرپورٹ سکیورٹی فورس سے ہو گا ، غلام سرور نے کہا کہ اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہو گی اور واقعہ میں ملوث سیکورٹی گارڈز کو قانو ن کے مطابق سزا دی جائیگی ۔

تازہ ترین