• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی، 10 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ماڑی پور، سعودآباد اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان عامر شیخ، شہزاد، سکندر اور فیاض کو گرفتارکیا جو ڈکیتی، منشیات فروشی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

بغدادی، سول لائن اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان شکیل عرف ڈولے، شیر محمد عرف شیرو اور الطاس کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

 گڈاپ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان نور علی، فضل وادود اور عبدالواھاد کو گرفتار کیا جو ماوہ سپاری کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

  گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ سامان، ماوہ اور گٹکا اور منشیات بھی بر آمد کی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین