• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں علاج کیلئے بھنگ کے استعمال کی منظوری

فرانس کی قومی اسمبلی نے بھنگ کے طبی استعمال کی اجازت دینے سے متعلق قانون کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے سے متعدد مریضوں کو درد کی تکلیف میں راحت ملے گی۔

قانون کا مسودہ اب منظوری کے لیے سینیٹ کو بھیجا جائے گا جس کے بعد صدر دستخط کریں گے۔

قانون کے مطابق فرانس میں مختلف اسپتالوں کے ڈاکٹرز مریضوں کو بھنگ تجویز کرسکیں گے۔

لاعلاج امراض اور کیموتھراپی کے بعد پیچیدگیوں میں مبتلا تقریباً تین ہزار مریضوں کو بھنگ سے بنی پراڈکٹ کے استعمال کا حق حاصل ہوگا۔

اس سے قبل امریکی ریاست نیویارک نے بھی بھنگ کے استعمال کی اجازت دی تھی، شہری 60 گرام تک بھنگ استعمال اور اسٹور کرسکتےہیں، تاہم 140 گرام سے زائد بھنگ ملنے کی صورت میں 200 ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔

فرانس 2020ء کے وسط تک دو سال کے لیے علاج معالجے کے بھنگ کے استعمال کا تجربہ کرے گا، جس کے اخراجات سوشل سیکورٹی بجٹ سے ادا کیے جائیں جبکہ فرانس کی میڈیسن ریگولیٹری اتھارٹی نے پہلے ہی گرین سگنل دے دیا ہے۔

تازہ ترین