• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بالکونیوں میں پھول رکھنے ہونگے، کمشنر کا انوکھا فیصلہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) کراچی کی بالکونیوں میں اب کپڑوں کے بجائے پھول رکھنا ہوں گے، کمشنر کراچی کا انوکھا فیصلہ سامنے آگیا۔

کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا کہ شہر کی عمارتوں میں بالکونیوں کے باہر پھول دار گملے رکھوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابتدائی طور پر ائیرپورٹ اور اطراف میں بالکونیوں کے باہر گملے رکھوائیں گے۔

کمشنر کراچی کے اس فیصلے پر شہری پریشان ہوگئے ہیں اور انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ فلیٹ میں رہنے والے افراد کپڑے کہاں سکھائیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کمشنر کراچی نے کہا کہ اب سے شہر کی بالکونیوں میں کپڑے نہیں بلکہ پھول دار گملے رکھے ہونے چاہئیں۔

تازہ ترین