• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز رشید کی حافظ حمداللہ کے حق میں تحریک استحقاق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی سے متعلق تحریک استحقاق جمع کرادی۔

پرویز رشید نے تحریک استحقاق میں موقف اپنایا ہے کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا یہ اقدام پارلیمنٹ کی توہین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حافظ حمداللہ ممبر سینیٹ اور بلوچستان کے وزیر صحت رہے ہیں، رکن پارلیمنٹ ہونا بذات خود پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت ہے۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ارکان پارلیمنٹ نادرا کے اس اقدام سے شدید تشویش ہوگئی، نادرا کے خلاف تحریک استحقاق پر فوری کارروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق پرویز رشید نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا اور ٹیلی فون کال کی اور مطالبہ کیا کہ استحقاق کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر بلانے کی استدعا کی ہے۔

تازہ ترین