آزادی مارچ کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کا مرکزی ٹرک کراچی سے نکلتے ہی سپرہائی وے پر پل کے نیچے پھنس گیا، جسے تھوڑی مشقت کے بعد نکال لیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ رات سکھر میں قیام کے بعد کل پنجاب میں داخل ہوگا، یہ آزادی مارچ لاہور سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچےگا۔
جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کی نگرانی صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کر رہے ہیں، مارچ میں کراچی کے 6 اضلاع سے قافلے سہراب گوٹھ پہنچے ہیں، جبکہ حب کے راستے سے آنے والے بلوچستان کے کارکنان بھی مارچ میں شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے : مولانا کی قیادت میں آزادی مارچ شروع
جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا عبد الواسع کوئٹہ سے مارچ کی قیادت کریں گے، وہ ڈیرہ غازی خان سے ہوتے ہوئے ملتان، لاہور اور پھر اسلام آباد پہنچیں گے، قافلہ فورٹ منرو کے پہاڑی سلسلوں سے بھی گزرے گا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے کارکن اور رہنما بھی جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ مانسہرہ پولیس نےجمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللّٰہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کا اسلام آباد کی جانب مارچ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ سے معاہدہ بھی طے پایا ہے۔