• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہاکی کوالیفائرز میں ہالینڈ کا چھکا، پاکستان اولمپکس سے باہر، 1-6 سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تین مرتبہ کی اولمپکس گیمز ہاکی گولڈ میڈلسٹ پاکستانی ہاکی ٹیم کا اگلے سال جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شر کت کا خواب ادھورا رہ گیا۔ ہالینڈ نے دوسرے میچ میں چھکا لگاتے ہوئے گرین شرٹس کو باہر کردیا۔ فاتح کھلاڑیوں نے چھ گول داغ دئیے۔ 

پاکستان ہاکی ٹیم کا اگلے سال جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شر کت کا خواب ادھورا رہ گیا


اتوار کو ایمسٹرڈم میں پاکستان مسلسل لگا تار دوسری مرتبہ اولمپکس گیمز میں رسائی حاصل نہ کرسکا۔ پہلے میچ میں ہفتے کو ہالینڈ کے خلاف قومی کھلاڑیوں نے حیران کن پر فارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ چا چار گول سے برابر کھیلا تھا، مگر اتوار کو اس کے کھلاڑی ہالینڈ کے کھلاڑیوں کے جارحانہ کھیل کی تاب نہ لاسکے۔ قومی کھلاڑی آف کلر دکھائی دئیے، ان کے درمیان ہم آہنگی کی کمی نظر آئی، گیند پر کنٹرول نہ ہونے کے برابر تھا، فارورڈز کے سا تھ دفاعی کھلاڑی اور گول کیپر نے مایوس کن کھیل پیش کیا، پاکستانی کھلاڑی پورے میچ کے دوران میزبان کھلاڑیوں کے ڈاج اور دلکش پاسز کے سامنے خوف زدہ نظر آئے۔ ہالینڈ کی جانب سے وینڈر ورڈن منک نے 17 اور 29 ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک اور پنالٹی کارنر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھائی۔ بیجورن کارمن، مرکو پروسر، ٹیرنس اور جینز نے بھی اپنے کھاتے میں ایک، ایک گول درج کرایا، پاکستان کا واحد گول رضوان علی نے پنالٹی کارنر پر بنایا۔ قومی ٹیم منگل کو وطن واپس پہنچے گی۔شکست کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی راشد محمود نے کہا کہ پہلے دو کوراٹر میں مسنگ کی وجہ سے ہم دبائو میں آگئے۔ ہالینڈ کے وینڈر ورڈون نے کہا کہ اولمپکس میں رسائی خوش آئند ہے۔

تازہ ترین