• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں،سعیدالحسن شاہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی )صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پوری قوم سڑکوں پر ہے،مودی نوشتہ دیوار پڑ ھ لے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،کشمیر کی آزادی کی گھڑی آ گئی ہے ۔پاکستانی قوم نے پیغام دے دیا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں تنہا نہیں ہے،پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم ہٹ دھرمی چھوڑ کر نوشتہ دیوار پڑھ لے کہ اب وہ زیادہ دیر تک مظلوم کشمیریوں کو ظلم وستم اور جبر سے دبا نہیں سکتا۔کشمیرکی آزادی کی گھڑی آن پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم وزیادتی اور درندگی کی انتہا کر دی ہے۔بھارت کی ہٹ دھرمی خطے کے امن کے لئے بھی خطرہ بن چکی ہے۔وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی درندوں کے نہتے کشمیریوں پر مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کشمیر کے مسئلہ کو حل کرائے ۔وطن پر جان لٹانے کا جذبہ آج بھی د لوں کو گرماتا ہے ۔آج ہماری نئی نسل ہماری فوج اوراپنے اسلاف کی ان قربانیوں سے نا بلد ہے ۔ا ن کو اپنی پاک بھارت جنگ سے آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے۔تاکہ ہماری نئی نسل دشمن کی مکاریوںاور پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں سے مکمل باخبر رہ سکے۔
تازہ ترین