• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا محب اور آمنہ کی علیحدگی ہوگئی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی محب مرزا اور آمنہ شیخ کی علیحدگی ہوگئی۔

نجی چینل کے ایک شو میں محب مرزا بطور مہمان شریک ہوئے۔ وہاں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اور آمنہ اب ساتھ نہیں ہیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ ہمیں یہ افواہیں سننے کو ملی تھیں کہ آپ دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے۔

اس کے جواب میں محب مرزا نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔

واضح رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔اگست 2015 میں ان کے گھر ننھی پری میسا مرزا کی پیدائش ہوئی۔

محب مرزا اور آمنہ شیخ نے ایک ساتھ کئی پراجیکٹس کیے، جن میں ڈرامہ ’ہم تم‘ اور ’میرا سائیں‘شامل ہیں جبکہ دونوں کوان کی فلم ’لمحہ‘ کی وجہ سے بھی یاد کیاجاتا ہے۔

تازہ ترین