• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان کیار، پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن

پاک بحریہ کا کیٹی  بندر  اور شاہ بندر میں ریسکیو آپریشن



  پاک بحریہ کے عملے نے کیٹی بندر اور شاہ بندر کے نواحی علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا اور سمندری طوفان سے متاثرہ علاقے میں لوگوں کی مدد کی۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ سپرسائیکلون کیار کے باعث تین سو مکانات متاثر ہوئے، جس کے باعث پاک بحریہ کے عملے نے کیٹی بندر اور شاہ بندر کے نواحی علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، متاثرہ عوام کو بنیادی طبی امداد اور دیگر اشیائے ضروری فراہم کی گئیں۔

پاک میرینز کے جوانوں نے سمندری کٹاوُ کو روکنے کے لئے بند کی دوبارہ تعمیر میں مقامی لوگوں کی مدد بھی کی۔

تازہ ترین