• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم پاکستان نے آج آرام کیا، کل ٹریننگ ہوگی

ٹیم پاکستان نے آج آرام کیا، کل ٹریننگ ہوگی


پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج سڈنی میں آرام کیا، کرکٹرز کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

سڈنی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ٹریننگ سیشنز اور ایک ٹور میچ کے بعد جمعہ کو آرام کیا اور ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا ۔

ٹور میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے کمبی نیشن کو حتمی شکل دیتے ہوئے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی ۔

پاکستان ٹیم کل صبح کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی جس کے بعد کپتان بابر اعظم میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

اس دوران دونوں ٹیموں کے کپتان بابراعظم اور ایرون فنچ ٹی ٹونٹی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کرائیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائےگا  جس کا پہلا میچ 3 نومبر کو ہو گا۔

ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے ٹو ر میچ کے ہی 12 کھلاڑیوں میں سے پلئینگ الیون کا انتخاب کیا جائے گا۔ پلیئنگ الیون کے لیے آصف علی اور خوشدل شاہ میں سے ایک کا فیصلہ ہو گا، ٹیم منجمنٹ آصف علی کو ایک موقع دینے کے حق میں دکھائی دے رہی ہے۔ وہ ٹور میچ میں صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

تازہ ترین