• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 کی کپتانی کر چکا ہوں، اب بھی تیار ہوں، بابر اعظم

پاکستان کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کاکہنا ہے کہ میں 2015 سے کھیلتا آ رہا ہوں، انڈر 19 میں بھی کپتانی کر چکا ہوں اور اب بھی تیار ہوں۔

سڈنی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ سے قبل کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھتا آرہا ہوں ۔

بابر اعظم نے بتایا کہ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی بھی کپتانی کر چکا ہوں اور اب بھی تیار ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم میں جونیئرز کے ہمراہ سینئرز بھی ہیں اچھا کمبی نیشن ہے، بولنگ میں ہمارے پاس وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان کے ساتھ ینگ کھلاڑی بھی ہیں۔

بابر اعظم  کی  پریس کانفرنس 


بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم ہے، جبکہ آسٹریلیا بھی ایک بہترین ٹیم ہے اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین