• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 سیریز: آسٹریلیا کا سری لنکا کیخلاف کلین سوئپ

ٹی 20 سیریز: آسٹریلیا کا سری لنکا کیخلاف کلین سوئپ


آسٹریلیا نے سری لنکا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سات وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

میزبان ٹیم نے 143رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا، اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ناقابل شکست 57رنز کی اننگز کھیلی، اُنہیں پلیئر آف دی میچ اور سیریز قرار دیا گیا۔

ملبورن میں کھیلے گئے میچ میں پہلے سری لنکا نے بیٹنگ کی، پریرا کے 57 اور فرنانڈو کے 20 رنز کی بدولت مہمان ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں چھ وکٹ پر 142رنز اسکور کیے۔

ٹی 20 سیریز: آسٹریلیا کا سری لنکا کیخلاف کلین سوئپ
ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی میچ اور سیریز قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا کی طرف سے اسٹارک، رچرڈسن اور کمنز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں وارنر اور فنچ نے 69 رنز کی اوپننگ شراکت کے ذریعے ٹیم کی فتح کی راہ ہموار کردی۔

فنچ نے 37 رنز بنائے، وارنر نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 57 رنز اسکور کیے، اُن کی یہ اننگز چار چوکوں اور ایک چھکے سے سجی ہوئی تھی، ٹرنر نے بائیس رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا نے ہدف 18ویں اوور میں تین وکٹ کھوکر حاصل کیا اور سیریز میں کلین سوئپ بھی مکمل کرلیا۔

وارنر کو پلیئر آف دی میچ اور سیریز قرار دیا گیا۔

تازہ ترین