• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسلام آباد میں پولیس کانسٹیبل نے انسانیت کی مثال قائم کردی

 پولیس کانسٹیبل نے انسانیت کی مثال قائم کردی 


اسلام آباد(جنگ نیوز)اسلام آباد میں پولیس کانسٹیبل نے انسانیت کی مثال قائم کردی، ٹریفک پولیس کے اہلکار نے ایک معذور شخص کو آزادی مارچ کے جلسہ گاہ تک پہنچا کر احسن اقدام کی مثال قائم کی۔

آزادی مارچ میں شرکت کیلئے سندھ سے آیا ہوا معذور شخص اونچی دیوار کے باعث جلسہ گاہ پہنچنے سے قاصر تھا۔

معذور شخص کافی دیر سے جلسہ گاہ جانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن دیوار اونچی ہونے کی وجہ سے وہ جلسہ گاہ پہنچ نہیں پا رہا تھا۔

موقع پر موجود اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار نے معذور شخص کو جلسہ گاہ تک پہنچنے میں مدد کی اور معذور شخص کو اٹھا کر دیوار پار کے اوپر پہنچایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے اس احسن اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

تازہ ترین